بلوچستان(پی این آئی)بلوچستان میں کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ کیسز کی تعداد 212 تک پہنچ گئی، صوبے میں اب تک 75 متاثرہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق آج صوبے میں کورونا کے 6 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد صوبے میں کورونا
وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 212 تک جا پہنچی ہے۔صوبے کے 5 اضلاع سے آنے والے 71 متاثرہ افراد کی ٹریول ہسٹری نہیں ہے، ان میں سے 18ڈاکٹرز و ہیلتھ کیئر عملہ، 6 صوبائی محکمہ صحت کے ملازمین بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق کورونا کےحوالے سے 400 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج کا آنا باقی ہے۔واضح رہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں قائم قرنطینہ مراکز میں 401 افراد موجود ہیں، جن میں سب سے زیادہ تعداد تفتان کے قرنطینہ میں ہے جہاں 238 افراد کو رکھا گیا ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں