اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصا ف کے رہنما جہا نگیر ترین نے کہا ہے کہ اسد عمرکو وزارت سے وزیراعظم عمران خان نے علیحدہ کیا ،یہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے ۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں اینکر پرسن نے سوال کیا کہ 2013 میں آپ نے الیکشن ہارنا تھا کیونکہ گراؤنڈ پر آپ کی موجودگی نہیں تھی ،تو
پھر 2014 میں دھرنا لے کر کیوں آگئے تھے ؟اس پر جہانگیر ترین نے کہا ہم نے جو بھی پالیسی اختیار کی ،اس وجہ سے پارٹی میں میری مخالفت بنی کہ یہ سیاسی لوگوں کو کیوں لے کر آرہا ہے ،ہماری نظریاتی پارٹی ہے ،ہمیں نظریے پر لڑنا چاہیے ۔اینکر پرسن نے سوال کیا شاہ محمود قریشی ،شفقت محمود ،اسد عمر آپ کی مخالف لابی ہیں ،پارٹی کے ٹاپ لوگوں میں آپ کے ساتھ کون ہے ؟انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جو میرے دل میں ہوتا ہے بولتا ہوں ،جو پارٹی اور عمران خان کے لیے بہتر ہے وہ بولتا ہوں اورابھی بھی بولتا رہوں گا ۔میں نے وزیر اعظم کو مثال دی کہ ایک ایک موتی چن کر ہار بنانا پڑتا ہے ،جو وزیراعظم کے گلے میں پڑتا ہے کیونکہ یہ حلقوں کی سیاست ہے ،اگر یہاں پر صدارتی نظام ہوتا تو ہم کسی اور طرح سے ڈیل کرتے ،حلقوں کی اس سیاست کی وجہ سے ٹکٹوں کے معاملے پر بھی میری مخالفت تھی ،اللہ کا شکر ہے کہ عمران خان وزیراعظم بن گئے اور پنجاب میں بھی تحریک انصاف کی حکومت بنی کیونکہ سب کہتے تھے کہ وفاقی حکومت جیت جائوگے لیکن پنجاب شریفوں سے نہیں لے سکتے ۔اینکر پرسن نے پوچھا اسد عمر کی وزارت کیوں گئی ؟اس پر انہوں نے کہا خان صاحب بہت عرصے سے دیکھ رہے تھے کہ وہ جو بھی فیصلے کرانا چاہتے تھے،ان پر عمل نہیں ہوتا تھا اس لیے انہوں نے وزارت سے الگ کردیا ،یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے ،آج بھی کابینہ میں ردو بدل کیا ہے ۔اینکر پرسن نے سوال کیا کہ اب آپ کا گروپ کھڈے لائن لگ گیا ہے ؟جہانگیر ترین نے جواب دیا اس سے فرق نہیں پڑتا کیونکہ یہ عمران خان کی صوابدید ہے ،وہ جس طرح چاہتے ہیںحکومت کو چلائیں ،میرے دل میں کوئی تلخی نہیں ،میں پہلے بھی ان کے ساتھ تھا اب بھی ان کے ساتھ ہوں ۔میں ایک مخلص آدمی ہوں ،میرے ساتھ کچھ غلط بھی ہو جائے تو میں کبھی غلط نہیں کروں گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں