پشاور(پی این آئی)خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے قریب طورخم بارڈر پر افغان شہری تمام رکاوٹوں کو توڑ کر اپنے ملک افغانستان فرار ہو گئے۔افغان شہریوں کی اس بھگدڑ سے سرحد پار افغانستان میں قائم قرنطینہ مرکز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر کے قریب واقع طورخم سرحد پر جمع
ہونے والے افغان شہری تمام رکاوٹوں کو توڑ کر افغانستان فرار ہوئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طورخم بارڈر پر اندراج کیے بغیر افغان شہری اپنے ملک چلے گئے۔بھگدڑ سے سرحد پار افغانستان میں قائم قرنطینہ مرکز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔وفاقی حکومت نے گزشتہ روز طورخم سرحد کو جزوی طور پر بحال کیا تھا، حکومتی پالیسی کے مطابق یومیہ ایک ہزار افغان شہریوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں