فیصل آباد (پی این آئی) صنعتی شہر فیصل آباد میں 2 افراد کا انتقال ہوا تو انہیں کورونا کے مریض سمجھ کر ریسکیو اہلکاروں نے ان کی تدفین کردی تاہم بعد از مرگ ان کی رپورٹس آئیں تو انکشاف ہوا کہ دونوں ہی کورونا کے مریض نہیں تھے۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کو موصول
ہونے والی رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں گذشتہ ایام میں کورونا وائرس کے شبہ میں جاں بحق ہونے والے دو افرادمحمد ارشداور عظیم کی رپورٹس نیگٹیو آگئی ہیں۔یادرہے کہ 78 ج ب کا 32 سالہ محمد ارشد اور 627 گ ب کا 40 سالہ عظیم دوران علاج دم توڑ گئے تھے۔ ان کے سیمپلز لاہور لیبارٹری بجھوائے گئے تھے اوردونوں مشتبہ مریضوں کی رپورٹس میں کورونا وائرس نہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے،.جاں بحق ہونے والے دونوں مشتبہ مریضوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت ریسکیو اہلکاروں نے ہی سپرد خاک کیا تھا۔علاوہ ازیں محکمہ صحت کےمطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 72 افراد میں سے 58کے کورونا وائرس کے رزلٹ نیگٹیو،9 کے پازیٹو اور 5مشتبہ مریضوں کی رپورٹس کا انتظار ہے.یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ 9 افراد میں سے 2 افراد کی رپورٹس نیگیٹو آئی ہیں تاہم طبی نقطہ نظر سے پازیٹو رپورٹ آنے کے بعد دو مسلسل نیگیٹو رپورٹس کا آنا ضروری ہے اور جب تک متعلقہ مریض حتمی نیگیٹو تصور نہیں ہوتا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں