گلگت (پی این آئی) دنیا بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کا سہارا لیا جارہا ہے، یہ مہم بھی چلائی جارہی ہے کہ کورونا وائرس اس وقت تک آپ کے گھر نہیں آئے گا جب تک آپ اسے لینے باہر نہیں جائیں گے، ایسے میں بہت سے لوگ ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے گھروں میں بیٹھے ہیں اور کچھ لوگ
سڑکوں پر گھومتے نظر آتے ہیں۔ ایسے میں گلگت بلتستان کے ایک گاؤں کے لوگوں نے ذمہ داری کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔گلگت بلتستان کے گاؤں حسن آباد کے رہائشیوں نے اپنے طور پر اپنے گاؤں کو لاک ڈاؤن کردیا ہے اور باہر سے آنے والے افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ گاؤں کے داخلی گیٹ پر لکھا گیا ہے ” معذرت کے ساتھ، آپ تمام لوگوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے گاؤں میں داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے، لہٰذا ہمارے گاؤں میں آنے سے گریز کریں۔”ہدایت پر مشتمل ایک بورڈ حسن آباد گاؤں کے رہائشیوں کیلئے بھی لگایا گیا ہے جس میں انہیں تلقین کی گئی ہے کہ ” تمام حسن آباد والوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی اور گاؤں میں نہ جائیں۔”خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 3059 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 206 کیسز کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں