ایک ماہ کی اضافی تنخواہیں۔۔ حکومت نے ایک اور شاندار ریلیف دینے کا اعلان کر دیا، خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا کے خلاف ڈاکٹرز ہمارے سپاہی ہیں، کورونا کے خلاف جنگ میں

ڈاکٹر اورپولیس صف اول میں کھڑے ہیں، ہم وبا کے خلاف برسر پیکار تمام اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ توپوں سے نہیں جذبے سے لڑی جانی ہے، ہم جلد کورونا وائرس کو شکست دیدیں گے، کورونا کے خلاف جنگ اجتماعی کوششوں اور جذبے سے جیتیں گے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا نے ترقی یافتہ ملکوں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمارا مقابلہ کورونا کے ساتھ سا تھ بھوک سے بھی ہے ، وزیر اعظم نے تعمیراتی کام کو انڈسٹری کا درجہ دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں لاک ڈاون بھی کرنا اور معاشی لائحہ عمل بھی طے کرنا ہے، تعمیراتی شعبے کےلئے پیکج کا مقصد معیشت کا پہیہ جاری رکھنا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close