کراچی(پی این آئی)ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک اپنے صارفین کو بلنگ میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ بجلی کی تقسیم کار نجی کمپنی کے الیکٹرک نے کورونا وائرس کے باعث براہ راست میٹر ریڈنگ ممکن نہ ہونے کے سبب اوسط بلنگ کا اعلان کیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ 11ماہ کی
بنیاد پراوسط بلنگ یا گذشتہ سال اسی ماہ کے بل میں سے کم ویلیو پراپریل میں بلنگ ہوگی اور براہ راست میٹر ریڈنگ دوبارہ شروع ہوتے ہی بلز حقیقی ریڈنگ پرایڈجسٹ کردیے جائیں گے۔کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ اس نے یہ اقدام صارفین کے وسیع تر مفاد اور بہتر خدمات کے لیے کیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو بِلوں میں رعایت کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کا بجلی کا بل 5 ہزار روپے تک ہے، ان سے اس ماہ بل نہ لیاجائے اور اسے اگلے 10 ماہ میں قسطوں کی صورت میں وصول کیا جائے۔تاہم کے الیکٹرک نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت ماننے سے انکار کردیا تھا،ترجمان کا کہنا تھا کہ 4 ہزار روپے سے کم کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ بڑھادی گئی ہے اور صارفین 10 اپریل تک اپنے بل جمع کراسکتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں