کورونا وائرس کو شکست، 24گھنٹوں میں مزید کتنے مریض صحتیاب ہو گئے ؟ پریشان حال پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی ) سندھ میں کرونا وائرس کے زیر علاج مریض صحتیاب ہونے لگے، صوبے میں اب تک 56 مریض صحتیاب ہوچکے، جبکہ باقی صوبوں میں 51 مریض صحتیاب ہوئے، یوں ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 107 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اور ملک بھر میں زیر علاج کرونا وائرس

کے درجنوں مریض صحتیاب ہونے لگے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اب تک ملک بھر میں زیر علاج کرونا وائرس کے 107 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔سب سے زیادہ سندھ میں 56 کرونا وائرس متاثرہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں، جبکہ ملک کے باقی صوبوں میں 51 وائرس متاثرہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ تاہم دوسری جانب پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2355 ہو گئی ہے اور 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سب سے زیادہ متاثرہ افراد کی تعداد پنجاب میں ہے جہاں تعداد 914ہو گئی ہے ۔ دوسرے نمبر پر سندھ ہے جہاں 743افراد کورنا سے متاثر ہو چکےہیں. خیبر پختوا میں 276، آزاد کشمیرمیں 9، گلگت بلتستان میں 187، اسلام آباد میں 62، بلوچستان میں 164 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے اس وقت ملک بھر میں لاک ڈاون کیا گیا ہے۔ حکومت نے گزشتہ روز لاک ڈاون کو 14 اپریل تک جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں