کورونا وائرس بے قابو، حکومت اور فوج نے ’کرفیو ‘لگانے پر غور شروع کر دیا،پاک فوج کے جوانوں کو گھر گھر جاکر امداد دینے کا حکم، اہم فیصلے کر لئے گئے

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے کہا ہے کہ اگر ملک میں مکمل لاک ڈاؤن یا کرفیو ہوتا ہے تو آرمی کے جوان ہرگھر میں امداد فراہم کرے گے۔ ایک ویڈیو پیغام میں سمیع ابراہیم کاکہنا تھا کہ گزشتہ روز کمانڈ اینڈ کنٹرول میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا ،اجلاس میں وفاقی وزراء نے شرکت کی، آرمی چیف

بھی اس اجلاس کا حصہ تھے۔سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات کی آرمی چیف نے تائید کر دی ہے۔ سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اجلاس میں کہا کہ پاک فوج کسی شہری کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، ہر گلی میں امداد فراہم کی جائے گی اور نہ ہی کسی کے رنگ ونسل کو مدنظر رکھا جائے گا ہر شخص کی مدد کی جائے گی۔سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمود زمان کو کوارڈینئٹر لگا دیا گیا ہے۔پاک فوج نے عوام کو امداد فراہم کرنے کیلئے پلاننگ شروع کردی ہے۔ اگر آگے جا کر ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کیا جا تا ہے توپاک فوج عوام کو ہر ممکن امداد فراہم کرے گی۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ اب پاک فوج سپروائز کرے گی۔ آرمی چیف بھی حکومت فیصلوں کے ساتھ متفق ہیں اور آئندہ بھی مل کر فیصلے کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔ تجزیہ کار نے کہا کہ کچھ حلقوں کی جانب سے غیر معیاری کٹس پر سوالیہ نشان اٹھائے جا رہے تھے تاہم اب کوارڈینئٹر فیصلہ کریں گے کہ کون سی چیز کیسے خریدنی ہے اور معیار کو بھی دیکھیں گے۔واضح رہے اس سے قبل پاک فوج کے تمام سٹاف نے کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان بھی کیا تھا ۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ایک ماہ کی تنخواہ جبکہ باقی سٹاف اپنے عہدے کے مطابق تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کرینگے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ دی۔اسی طرح چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اسپیشل پےاسکیل 11سے14 تک کے ملازمین 3 دن کی تنخواہ عطیہ کرینگے۔ اسپیشل پےاسکیل 1 سے7 تک کے ملازمین ایک روز کی تنخواہ عطیہ کرینگے۔ اسپیشل پےاسکیل 8 سے10 تک کے ملازمین 2 روز کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔این سی اے اور اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کورونا فنڈ میں تنخواہ عطیہ کریں گے۔ اسی طرح سائنسدانوں، انجینئرز ودیگر ملازمین نے اپنی تنخواہوں کا کچھ حصہ عطیہ کرینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں