اسلام آباد(پی این آئی)حکومت پاکستان نے بجلی اور گیس کے بل ادا کرنے کیلئے عوام کو تین ماہ کی مہلت دے دی ہے۔ایکسپورٹ انڈسٹری کو مراعات دینے کی باضابطہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئےمشیرخزانہ حفیظ شیخ نے بتایا کہ بجلی اور گیس کے بل 3ماہ میں اداکیے جاسکیں گے۔انہوں نے اعلان کیا کہ بجلی اور گیس
کے بل فوری طور پر ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔ تمام فوڈ پراڈکٹس پر بھی ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے اور حکومت کی طرف سے 200ارب روپے کی گندم خریدی جارہی ہے۔تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس سے کمزور طبقے کو بہت نقصان ہوا ہے۔ کاروبار اور صنعتی زون کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔موجودہ صورت حال سے صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی، کورونا وائرس سے بھوک کا مسئلہ پیدا ہوا ہے۔ہم نے 14اپریل تک لاک ڈاوَن میں توسیع کی اور مزدور طبقے کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ کمزور طبقے کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمے داری ہے۔ پاکستان کے کمزور طبقے کو کورونا وائرس سےمعاشی خطرات لاحق ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں