اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں ہر شہریوں کی چہل پہل معمول بن گئی۔ انتظامیہ نے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بتا دیا کہ اب خلاف ورزی پر معافی نہیں ملے گی۔تفصیل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر لاک
ڈاؤن کو شہریوں کی جانب سے نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ گاڑیاں سڑکوں پر ابھی تک دوڑ رہی ہیں جبکہ مارکیٹوں میں بھی چہل پہل جاری ہے۔عوام کی جانب سے عدم تعاون کے باعث اسلام آباد انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ آج شام سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹیں گے۔ خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کیساتھ جرمانے بھی عائد ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کو اب تک سات لاکھ کے جرمانے کیے گئے ہیں۔ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں بڑھنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کورونا کی وبا روکنے کے لیے جن علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن ضروری ہوگا، ہر صورت کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں