اسلام آباد(پی این آئی) ملک بھر میں کورونا وائر س کی وجہ سے لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے بھی اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں 28 مارچ تک معطل کر دی تھیں۔ لیکن اب پی آئی اے کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ کل سے جزوی طور پر بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ شروع کریں
گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر صرف اسلام آباد ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن کی اجازت ہو گی جس کے بعد پہلی دو پروازوں کی مدد سے پاکستان میں موجود کینیڈین ہائی کمیشن کے 400 افراد کو کینیڈا لے کر جایا جائے گا۔اس کے علاوہ بتایا جا رہا ہے کہ پی آئی کی جانب سےدیگر ممالک کے لئے بھی پروازوں کا سلسلہ جاری کیا جائے گا جس میں برطانیہ کے لئے 3 پروازوں کا اعلان متوقع ہے۔پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائر س کی وجہ سے خوف پھیلا ہوا ہے ، اس طرح کے ہنگامی حالات میں ہم نے حفاظتی اقدامات مکمل کرلئے ہیںجس کے بعد سفر کرنے والے ہر مسافر کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔جہاز میں سفر کرنے سے پہلے سکریننگ کی جائے گی اور دوران سفر بھی ماسک اور دستانے فراہم کئے جائیں گے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ وبا پھیلنے کی وجہ سے بہت زیادہ لوگ ایسے ہیں جو اپنے گھروںمیں واپس نہیںآ سکے، ہمیںا س بات کا اندازہ ہے کہ لوگوں کو کس طرح کی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ہے، ہم انہیں جلد حل کر دیں گے اور پروازوں کے اس سلسلے کو تمام احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے شروع کیا جائے گا۔ پوری دنیا میں تباہی مچانے کے بعد کورونا وائر س نے پاکستان میں تباہی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ اب تک پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 26 افراد اس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا اور فوج طلب کر لی گئی ہے تاکہ لوگوں کو ان کے گھروں سے نکلنے سے روکا جا سکے، کیونکہ یہی ایک واحد راستہ ہے جس کی مدد سے کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں