اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ایک بیان میں ترجمان نون لیگ نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایم ڈی سی مکمل فعال نہ کرنے پر وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔مریم اورنگ زیب نے
کہا کہ عدالت کا واضح حکم ہے لیکن وزیرِ اعظم پی ایم ڈی سی کو مکمل فعال نہیں کر رہے، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بھی بحال ہو چکی ہے لیکن کام نہیں کر رہی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا شدت اختیار کر رہی ہے، صحت کے شعبے کو ریگولیٹ کرنے والا ادارہ ہی موجود نہیں ہے۔مریم اورنگ زیب نے مزید کہا کہ رجسٹرار بٹھانے سے پی ایم ڈی سی فعال نہیں ہو گا، عوام جان سے جا رہے ہیں، پوری حکومتی مشینری اپوزیشن کے خلاف متحرک ہے۔مسلم لیگ نون کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ نیب نیازی گھٹ جوڑ اپوزیشن اور میڈیا سے لڑ رہا ہے اور عوام کورونا سے لڑ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں