لاک ڈاؤن، گھریلو تشدد کا شکارہونے والے افراد کیلئے حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(پی این آئی)عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دنیا بھرمیں متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کے باعث فرانس اور آسٹریلیا کے بعداب پاکستان میں بھی گھریلو تشددکےواقعات میں اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے،حکومت نےگریلو تشدد کے شکار افراد کو ایسی خوشخبری سنا دی ہے کہ پاکستان میں

کسی کے لئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث دنیا بھر میں لوگوں کی ملازمت کو خطرہ ہونے کے ساتھ ساتھ مالی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے شہری دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ خواتین اور بچوں سے متعلق گھریلو تشدد کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں ّیا ہے۔اس تمام صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومتِ پاکستان کی وزارتِ انسانی حقوق کی جانب سے ایک ہیلپ لائن متعارف کرائی گئی ہیں جہاں کسی بھی قسم کے تشدد کا شکار افراد شکایت کر سکتے ہیں۔اس ضمن میں وزارتِ انسانی حقوق نے ٹوئٹر کے ذریعے ہیلپ لائن کے نمبرز سے متعلق تمام تر تفصیل سے آگاہ کیا۔وزارتِ انسانی حقوق نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ‘لاک ڈاؤن اور قرنطینہ کی وجہ سے متعدد خواتین اور بچوں کو گھریلو تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ہماری ہیلپ لائن آپ کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے’۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close