(پی این آئی)حیدرآباد میں تبلیغی جماعت سے وابستہ مزید 54 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 90 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت سے وابستہ 200 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ جن میں مزید 54 افراد میں
وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد تبلیغی جماعت سے وابستہ متاثرہ افراد کی تعداد نوے ہوگئی ہے۔ جبکہ حیدرآباد بھر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 94 ہوچکی ہے۔دوسری جانب کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 535 ہوگئی ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں