جاوید آفریدی نےکورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا

پشاور (پی این آئی) پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی فاونڈیشن کے تحت وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے جمع کرائیں گے۔ پوری امید اور یقین ہے کہ پاکستان کا

ہر صاحب استطاعت مشکل گھڑی میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرے گا ، تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں ، تمام پاکستانیوں سے یہ بھی درخواست ہے کہ گھر میں رہیں اور تمام احتیاطیں تدابیر اختیار کریں۔دوسری جانب پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے تحت کورونا وائرس کے خلاف آگہی کے لیے مہم بھی جاری ہے جس کے تحت جہاں زلمی اسٹار کرکٹرز نے خصوصی ویڈیو پیغامات جاری کیے ہیں وہیں پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے اردو۔، انگریزی، سندھی اور پشتو زبان میں آگہی مہم بھی جارہی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close