نیب حراست میں موجودمیر شکیل الرحمٰن کو نیب نےبڑی خوشخبری سنا دی ، اعلامیہ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب)کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر میر شکیل الرحمٰن کو اپنے بھائی میر جاوید رحمٰن کی عیادت کی اجازت مل گئی۔تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق میر شکیل الرحمٰن ایک یوم کیلئے اپنے بھائی میر جاوید رحمٰن کی عیادت کے لیے کراچی

جاسکتے ہیں لیکن وہ بدستور نیب کی حراست میں ہی رہیں گے۔نیب کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ ریمانڈ کے

دوران ضمانت دینے یا نہ دینے کا اختیار صرف معزز عدالت کو مجاز ہے، اس ضمن میں ملزم یا اس کے لواحقین راہداری ریمانڈ کے لیے متعلقہ معزز عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے نیب سے درخواست کی تھی کہ میر شکیل الرحمٰن کو اپنے بھائی میر جاوید رحمٰن کی عیادت کے لئے 48 گھنٹے کیلئے رہاکیا جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close