اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے فیصلہ سازی کو بہتر بنانے کے لیے ایک پلان مرتب دے دیا ،حکومت کی جانب سے تشکیل دیئے جانے والے قومی سنٹر میں پاک فوج کا کیا کردار ہو گا اور اس کا نیشنل کوآرڈینیٹر کون ہو گا؟ملک کے معروف صحافی اور سینئر تجزیہ کار سید طلعت حسین
نے بڑا دعویٰ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق مایئکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئےمعروف صحافی اورسینئر تجزیہ کارسیدطلعت حسین نے کہا کہ ہفتوں کی تاخیر اور بے یقینی کے بعد کرونا وائرس کے حوالے سے فیصلہ سازی کو بہتر بنانے کے لیے ایک پلان مرتب دے دیا گیا ہے جس سے وبا کو روکنے اور عوام کے ساتھ معلومات شیئر کرنے کا نظام وضع ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ سنٹر وزیر اعظم عمران اور آرمی چیف کے زیر سایہ کام کرے گا، آرمی چیف کی کمانڈ کےتحت مختلف کورزپہلے ہی جزوی لاک ڈاؤن کے نفاذ اور کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے کلیدی اقدامات میں سرگرم ہیں۔طلعت حسین کاکہنا تھا کہ اس سنٹرمیں تمام صوبوں کی طرف سےمرکزی نمائندے شامل ہوں گے،جس سے بہتر رابطہ کاری ہو گی،اس قومی سینٹر کی کوآرڈینیشن کی خدمات ایک تھری سٹار جنرل کرے گا جو نیشنل کوآرڈینیٹر ہو گا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں