لاہور(پی این آئی )قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ بروقت اقدامات نہ ہونے سے ہلاکتوں کی ذمہ داری وزیراعظم پر ہوگی، کورونا وائرس کے حوالے سے وفاقی حکومت نے بہت سارا قیمتی وقت سوچ بچار اور شش وپنج میں ضائع کیا۔ان کاکہنا تھا کہ اس وقت پورے ملک اور قوم کو مشکل ترین چیلنج کا سامنا ہے،
اللہ تعالی کی مدد، درست حکمت عملی اور بروقت فیصلوں سے چیلنج پر قابو پایا جاسکتا ہے۔شہباز شریف کی زیر صدارت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندوںکا ویڈیو لنک پر اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے ذمہ داران اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں جنہوں نے مختصر وقت اور وسائل کی کمیابی کے باوجود بروقت اقدامات کیے۔صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیکڑوں کیسز کی ٹیسٹنگ کے لیے وفاق مدد نہیں کررہا، بروقت اقدامات نہ ہونے سے ہلاکتوں کی ذمہ داری وزیراعظم پر ہوگی، وفاقی حکومت فی الفور صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی مدد کرے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں