(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں حمزہ شہباز کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کوروناوائرس جیلوں میں بھی
پھیلنے کا خدشہ ہے اس لیے کورونا سے بچاؤ کے پیش نظر ان کی ضمانت منظور کی جائے۔درخواست میں چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب)، ڈی جی نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس اور آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کرتے ہوئے دونوں کیسوں کی آئندہ سماعت 10 اپریل ملتوی کر دی تھی۔عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو جلد ریفرنس عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں