تازہ ترین

حکومت پنجاب کا عوام کیلئے بڑ اریلیف،18ارب کے ٹیکسز معاف کرنے کا فیصلہ کر لیا

(پی این آئی)حکومت پنجاب نے 18ارب روپے کے ٹیکسز معاف کرنےکا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کورونا وائرس سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ مشکلات کا شکار ہے۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کو تنہا نہیں چھوڑے گی، پنجاب میں 10 کروڑ کی

لاگت سے 25 لاکھ گھرانوں کو 4 ہزار روپے فی کس امداد دی جائے گی۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب امتناع وبائی آرڈیننس آج سے نافذ ہوچکا ہے، صوبائی حکومت 18 ارب روپے کے صوبائی ٹیکسز معاف کرنے جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز ہمارے ہیروز ہیں، انہیں ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 82 مریض سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تمام قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی کمی کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ انڈر ٹرائل قیدیوں سے متعلق سفارشات جلد وفاقی حکومت کو دی جائیں گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں