کورونا وائرس کا خطرہ، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کےرشتہ دار میں بھی وائرس کی تشخیص

پشاور (پی این آئی) رکن صوبائی اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ٹریبوون کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں جمعہ کو کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے 53 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جن میں یہ اطلاع ملی ہے کہ ان کیسز میں ایک صوبائی اسمبلی کے رکن اور قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے رشتہ دار

بھی شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خاندان کے ایک فرد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا ہے۔کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔انہیں اسلام آباد کے قرنطینہ سنٹر میں منتقل کیا گیا ہے۔گذشتہ روز خیبرپختونخوا کے رکن اسمبلی عبداسلام آفریدی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔عبداسلام آفریدی کے حلقہ نیابت منگا میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی تھی جب کہ وہ مسلسل متاثرہ علاقے میں موجود رہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبداسلام آفریدی کو گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 53 کیسز سامنے آئے صوبے میں وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 176 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں اب تک اموات کی تعداد 3 ہے صوبائی کابینہ نے صوبے بھر میں ہنگامی بنیادوں پر 500 ریپیڈ ریسپانس ٹیمیں بنانے کی منظوری دے دی جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگوں کے گھروں تک پہنچ کر اُنہیں امداد فراہم کریں گے ۔کابینہ نے ہیلتھ ورکرز کے بیک اپ کیلئے ریٹائر افراد، طلباء اور دیگر پیشہ وار افراد کو یومیہ اُجرت کی بنیاد پر بھرتی کرنے کی بھی منظوری دی ۔ کابینہ اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو بریفینگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ کابینہ نے تعلیمی اداروں اور دیگر عوامی مقامات کی بندش میں توسیع کی بھی منظوری دے دی جس کے مطابق تمام تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رہیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close