پاکستان کے پاس وافر مقدار میں موجود ایسی دوا جو کورونا وائرس کیخلاف موثر ترین قرار دیدی گئی ،پاکستان نے اٹلی کی مدد کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا وائرس کے انتہائی مشکل وقت میں پاکستان نے اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک اٹلی کی مدد کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی نے پاکستان میں اطالوی سفارتخانے کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اٹلی کو 5 لاکھ کلورو کوئین کی گولیاں فراہم کرے گا۔ کلوروکوئین

دوا کورونا وائرس کے خلاف موثر ثابت ہوتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اٹلی کو کلوروکوئین کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے 24 مارچ کو اطالوی سفارتخانے کا دورہ کرکے گولیوں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی جانب سے اٹلی کی مدد بہت بڑا فیصلہ اور کلیدی قدم ہے۔ اٹلی پاکستان کے اس جذبہ ایثار کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات میں اٹلی دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، وہاں اس وائرس کی وجہ سے اب تک 8 ہزار 215 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھوچکے ہیں، مجموعی طور پر اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار 589 ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close