چین(پی این آئی)چین کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ اور علاج کے لئے طبی امدادی سامان گلگت بلتستان حکومت کے حوالے کردیا گیا، طبی سامان میں 5 ونٹیلیٹرز ،20 ہزار ٹیسٹنگ کٹ، 2 ہزار این 95 ماسک اور 2 لاکھ سرجیکل ماسک شامل ہیں۔پاک چین بارڈر خنجراب پر چین کی جانب سے گلگت بلتستان کی
عوام کیلئے طبی امدادی سامان پہنچ گیا، چینی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ امداد مشکل گھڑی میں چین کی پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔طبی سامان میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور علاج میں مدد دینے والی ادویات اور آلات شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق طبی سامان میں 5 ونٹیلیٹر، 20 ہزار ٹیسٹنگ کٹ، 2 ہزار این 95 ماسک اور 2لاکھ سرجیکل ماسک شامل ہیں۔خنجراب بارڈر پر گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے امدادی سامان وصول کیا، اس موقع پر انہوں نے چینی صوبہ سنکیانک کے گورنر اور عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس موقع پر چینی سفارتخانے نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ امداد مشکل گھڑی میں چین کی پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سنکیانگ سے طبی سامان کی کھیپ خنجراب پاس پہنچ گئی، خنجراب دنیا کا سب سے بلند زمینی پورٹ ہے اور ہماری جانب سے خنجراب پاس سے یہ سپلائی پاکستان کے حوالے کی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں