کراچی (پی این آئی) معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے نماز میں 3 سے 5 لوگوں کی حاضری ہمارے نزدیک کم ہے لیکن ہم یہ فیصلہ ماننے کے پابند ہیں اور اس کی مخالفت نہیں کریں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ ہم نے مساجد کو بند
کرنے اور ان پر تالے لگانے کی مخالفت کی تھی ، یہ وہ چیز ہے جس کو ہم کبھی بھی گوارا نہیں کرسکتے کیونکہ اس بیماری کے اندر ہمیں اللہ کی طرف سب سے زیادہ رجوع اور توبہ کرنے کی ضرورت ہے ، اگر ہم رجوع الی اللہ کے مراکز ہی بند کردیں گے تو ڈر ہے کہ اس کی نحوست سے ہم مزید خراب نہ ہوجائیں۔مفتی تقی عثمانی نے کہا ان کی رائے تھی کہ 15 سے 20 لوگوں تک جماعت کو محدود کردیا جائے لیکن حکومت نے 3 سے 5 تک کردیا ہے، اگرچہ یہ ہماری رائے کے خلاف ہے لیکن ہم اس کی پابندی کرنے پر مجبور ہیں، اگرچہ ہمارے نزدیک یہ تعداد بہت کم ہے لیکن ہم اس کی مخالفت نہیں کریں گے، جب حکومت نے ہمیں ہدایت کردی تو ہم اس کے پابند ہیں کیونکہ یہ ماہرین کی رائے لے کر طبی وجوہ کی بنا پر کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا لوگوں پر لازم ہے کہ وہ حکومت کی پابندی کا احترام کریں، اس پابندی کی وجہ سے جو لوگ مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے نہیں آئیں گے ان پر گناہ نہیں ہوگا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں