پاکستان نے کورونا وائرس پر قابو پا لیا؟ عوام کیلئے اطمینان بخش خبر آگئی

پشاور (پی این آئی ) کورونا کا شکار دو اور مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس ہسپتال میں موجود 2 مریضوں کے کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگئے ہیں۔ دونوں مریضوں کے گزشتہ 24گھنٹوں میں 2بار ٹیسٹ کیے گئے اور دونوں ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے وزیرِ صحت کی ٹیم کے رکن ذین

رضا نے اپنے ٹویٹر پیغام میں تصدیق کی ہے کہ دونوں مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔دوسری جانب مردان میں 46 افراد میں سے 39 میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی گئی ہےجس کے بعد ملک میں کورونا وائر س کے مریضوں کی تعدا د ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1039ہو گئی ہے۔ مردان میں 46 افراد کا ٹیسٹ کیاگیا جن میں سے 39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پروزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک یونین کونسل میں 46 افراد کا کورونا ٹیسٹ میں سے 39افراد اس خطرناک وائرس میں مبتلا نکلے ہیں۔کورونا وائرس سے مرنے والے پہلے مریض کا تعلق بھی اسی یونین کونسل منگا سے ہے۔ بدھ کے روز خیبرپخونخو میں 39 ، سندھ میں 3، بلوچستان میں 5، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں ایک ایک نئے کیس سامنے آیا ہے۔ 20 افراداس مہلک مرض سے صحتیابی حاصل کر چکے ہیں۔ جس کے ایک ہزار 39 ہو گئی ہے۔خیبر پختونخوا میں ملک میں ہنگامی حالات کے پیش نظر تعلمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی ہے۔محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کے جاری کردی اعلامیے کے مطابق تعلمی اداروں کو 5 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل تعلیمی اداروں کو 31 اپریل تک بند رکھا جانا تھا ۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والے زائرین میں 78 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جبکہ تین افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ تین نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں ۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے ساتھ ساتھ ایک خوش کن خبر بھی سامنے آئی ہے جس کے تحت ملک میں کورونا وائرس کے شکار 18 افراد مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس قبل نینشل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا تھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 972 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 407، پنجاب میں 281، بلوچستان میں 110، گلگت بلتستان میں 80، خیبر پختونخوا میں 78، اسلام آباد میں 15 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close