تاریخ میں پہلی بار پاکستان کا پاسپورٹ رینکنگ میں دنیا کے طاقتور ممالک کے پاسپورٹس کے برابر آگیا

لاہور (پی این آئی) تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے دیگر تمام ممالک کے پاسپورٹ کی رینکنگ کے برابر ہوگیا، کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث تاریخ میں پہلی مرتبہ کمزور ممالک طاقتور ممالک کے برابر آ گئے، آمد و رفت کی پابندیوں نے دنیا کے تمام ممالک کے پاسپورٹس کی رینکنگ برابر کر

دی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث دنیا کے کئی ممالک لاک ڈاون کی حالت میں جا چکے ہیں۔بیشتر ممالک اپنا فلائٹ آپریشن اور زمینی آمد و رفت بند کر چکے۔ دنیا کی سیاحت تقریباً ختم ہو چکی اور عالمی معیشت تباہی کا شکار ہے۔ ایسے میں تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک کے پاسپورٹس کی رینکنگ برابر ہوگئی ہے۔کرونا وائرس کی تباہ کاریوں نے پاکستانی اور دیگر کمزور ممالک کے پاسپورٹس کی رینکنگ دنیا کے طاقتور ممالک کے پاسپورٹس کی رینکنگ کے برابر کر دی ہے۔ایک وقت تھا جب یورپ، متحدہ عرب امارات، سنگاپور، جاپان، امریکا، کینیڈا اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کے پاسپورٹ انتہائی طاقتور تصور کیے جاتے تھے۔ ان ممالک کے پاسپورٹ ہولڈرز بیشتر ممالک میں بنا ویزے کے ہی داخل ہو سکتے تھے، تاہم اب ایسا نہیں رہا۔ کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث اب تقریباً تمام ہی ممالک ایک دوسرے کیساتھ فضائی و زمینی رابطے بند کر چکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں