ملک کے مختلف حصوں میں تین روز تک مسلسل بارشیں, محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز تک ملک کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا تاہم خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ہرنائی میں طوفانی بارش

کے بعد ندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔کشمیر، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان اور پشاور میں آئندہ تین روز تک گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔صوبہ پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہےتاہم گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، میانوالی، بھکر، اٹک، راولپنڈی، جہلم، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورجھنگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، پشاور، چارسدہ، ابیٹ آباد، مانسہرہ، کرم ،وزیرستان، ڈی آئی خان، بنوں اور کوہاٹ میں بارش متوقع ہے۔آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر ٓالود رہنے کے ساتھ تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کشمیر کے بیشتر اضلاع میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 77 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close