کراچی(پی این آئی)سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے گھر میں اس لیے بیٹھا ہوں کہ مجھ سے کسی اور کو وائرس منتقل نہ ہو ،جتنا لوگ کم باہر نکلیں گے اتنا وائرس کا پھیلاوں رکے گا ۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب سے وباءکے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوا ہے تب سے حلقے میں بھی
بہت کم گیا ہوں اور غیر ضروری ملاقاتوں سے بھی گریز کیا صرف کورونا کی آگہی پھیلانے سے متعلق ملاقاتیں کیں اور لوگوں سے ملا ۔سعید غنی نے کہا کہ مجھے وائرس اس شخص سے منتقل ہوا جس سے میں ملا ہوں ،جس شخص سے مجھے وائرس لگا ہے ،وہ اپنے اور اہل خانہ کے لیے احتیاط برتیں ۔انہوں نے کہا کہ آئسو لیشن میں رہ کر جو کام کر سکتا ہوں ،کر رہا ہوں ،آج ایک اور ٹیسٹ کرایا ہے جس کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے ۔وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ ٹیسٹ اس لیے کرایا کہ کام کی نوعیت کی وجہ سے احتیاط نہیں کر پا رہا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر احتیاطی اقدامات نہ کیے تو زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں