یوم پاکستان کےموقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پیغام جاری کردیا

کراچی (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی سیاسی قیادت پر زور دیا ہے کہ انہیں اسی عزم و حوصلے کی پیروی کرنی چاہیئے، جس کا مظاہرہ ہمارے بزرگوں نے 80 برس قبل 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان کو منظور کرتے ہوئے کیا تھا۔یوم پاکستان کی مناسبت سے جاری کردہ

اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی چیئرمین نے کہا کہ ہماری قوم آج کا دن ایسے حالات میں منا رہی ہے جب پوری دنیا ایک بڑے خطرے سے دوچار ہے اور جس نے کورونا وائرس کی وباء کی شکل میں ہمارے ملک کو بھی متاثر کیا ہے۔ ہمیں اس وقت ایک ملک گیر لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ قومی اتحاد اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر حفاظتی اقدامات اٹھانے کی کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے لوگوں کو بچا سکیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قراردادِ پاکستان ہمیں بنیادی رہنما اصول فراہم کرتے ہے، جن پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی قوم کو انسانی حقوق کے احترام، مساوات، امن اور خوشحالی کی بلندیوں پر لے جا سکتے ہیں۔ پی پی پی چیئرمین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نظریہ پاکستان کے ساتھ ساتھ آٹھ دہائیاں قبل منظور کی گئی قراردادِ پاکستان کی حقیقی علمبردار ہونے کے حیثیت میں ان کی جماعت بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خوابوں کو تعبیر دینے کی خاطر ہر ناانصافی اور ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ کرونا وائرس ہماری قوم کے لیئے ایک امتحان ہے جا کا مقابلہ ہمیں عزم و ہمت سے کرنا ہو گا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close