’وہ ایک سیٹ جیتنے والی اپوزیشن پارٹی جس نے حکومت کو 300 ایمبولینس ، 53 ہسپتال اور 10 جدید لیبز حوالےکر دیئے ‘

لاہور (پی این آئی) اینکر پرسن مبشر لقمان کی جانب سے جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن کے ہسپتال اور ایمبولینسز حکومت کے حوالے کرنے کے اقدام کی بھرپور ستائش کی گئی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ’ایک سیٹ جیتنے والی جماعت اسلامی نے حکومت کو 300 ایمبولینس ، 53

ہسپتال اور 10 جدید لیبز حوالے کیے۔‘جماعت اسلامی کی جانب سے اتوار کے روز منصورہ ہسپتال میں 160 بستر وں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ کا افتتاح کیا گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن نے اپنے تمام ہسپتال اور تین سو سے زائد ایمبولینسز عملے سمیت حکومت کو قوم کی خدمت کے لیے پیش کردیے ہیں۔ یہ ہسپتال اور ایمبولینسز پوری قوم کے ہیں۔حکومت تنہا اتنی بڑی آفت سے نہیں لڑ سکتی، اس لیے تمام سیاسی جماعتوں اور ہر فرد کو مل کر اس کے خلاف اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close