وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈائون کا آپشن بند نہیں کیا لیکن۔۔۔لاک ڈائون سے بچنے کیلئے ہمیںکیا کرنا ہو گا؟ وزیراعظم کی معاون خصوصی کا اہم پیغام

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کا آپشن بند نہیں کیا،وزیراعظم نے اپنے خطاب میں سیلف لاک ڈاؤن کا کہا اورپیغام دیا اگر عوام نے تعاون نہ کیا تو لاک ڈاؤن ہو جائیگا، چین میں بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے وباء

پر قابو پایا گیا،عوام میں تعاون کی جھلک نظرنہیں آرہی،عوام کی حفاظت اور سلامتی کے لیے پرعزم ہیں،اس وقت چیلنج عوام میں احساس پیدا کرنا ہے، چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے میڈیا کا تعاون ناگزیر ہے،ہر فرد کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وباء پر قابوپانے کے لیے احتیابی تدابیر پر عمل درآمد کریں ، وزیراعظم نے قوم سے اپنے خطاب میں درپیش ایشو اور مسائل کا ذکرکیا،وزیراعظم نے اپنے خطاب میں سیلف لاک ڈاؤن کا کہا،وزیراعظم نے پیغام دیا اگر عوام نے تعاون نہ کیا تو لاک ڈاؤن ہو جائیگا،وزیراعظم نے اپنے خطاب میں میڈیا کے مزید ذمہ دارانہ کردار کا ذکر کیا،وزیراعظم نے اپنے خطاب میں حقائق پر مبنی تجزیہ پیش کیا،وزیراعظم نے انسداد کورونا کے اقدامات سے قوم کو آگاہ کیا۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ چین میں بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے وباء پر قابو پایا گیا،وزیراعظم نے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا،ہم عوام کوسہولت کاری فراہم کررہے ہیں، وزیراعظم نے بھی عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے،عوام میں تعاون کی جھلک نظرنہیں آرہی، عوام نے اگرذمہ داری نادکھائی تو لاک ڈاؤن کاآپشن موجود ہے اسے وقت آنے پراستعمال کیاجاسکتاہے، تمام صوبوں کے ساتھ آن بورڈ ہیں،چاہتے کہ پہلے عوام کو موقع دیں،عوام کو احتیاط کرنے کی اپیل کر رہے ہیں،عوام کی حفاظت اور سلامتی کے لیے پرعزم ہیں،اس وقت چیلنج عوام میں احساس پیدا کرنا ہے،اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے میڈیا کا تعاون ناگزیر ہے،ہر فرد کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا،موجودہ صورتحال میں علماء کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،وزیراعظم عمران خان نے خطاب میں لاک ڈاؤن کے ساتھ جڑے حقائق کی جانب نشاندہی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کا آپشن بند نہیں کیا،اس وقت چیلنج عوام میں احساس پیدا کرنا ہے،اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے میڈیا کا تعاون ناگزیر ہے،ہر فرد کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا، وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کا آپشن بند نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close