پاکستان میں فضائی آپریشن مکمل بند کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی): کورونا وائرس کے پیش نظرحکومت نے فضائی آپریشن مکمل بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیراعظم کے مشیربرائے قومی سلامتی معید یوسف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان میں ہرقسم کا فضائی آپریشن 2 ہفتے کے لیے بند کردیا گیا ہے تاہم کارگو کے جہازوں کو پاکستان میں آنے کی

اجازت ہوگی۔ فلائٹ آپریشن آج سے 4 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد لیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن نے تمام ایئرلائنز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ وی وی آئی پی فلائٹس پابندی سے استثنی ہوگا، غیرملکی ایئرلائن چارٹرز پربھی پابندی عائد ہوگی جب کہ اسپیشل طیارے پرفضائی آپریشن معطلی کا اطلاق نہیں ہوگا، اسپیشل طیارے پر آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی۔اس سے قبل حکومتِ پاکستان کی ہدایت پرکورونا کے پھیلاؤکوروکنے کے لیے پی آئی اے نے تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں تھیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو پیش آنے والی دشواریوں کیلئے معذرت خواہ ہیں لیکن پرہیز علاج سے بہتر ہے، مزید معلومات اوربکنگ کی تبدیلی کیلئے پی آئی اے کال سینٹرسے رابطہ کریں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close