شہباز شریف کی واپسی کی خبر پر مریم نواز بھی خاموش نہ رہ سکیں

لاہور(پی این آئی )مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی واپسی کے اعلان کے بعد مریم نواز بھی میدان میں آگئی ہیں ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ پہلے تو پنجاب کے عوام شہباز شریف کو یاد کرتے تھے مگر اب تو بد ترین مخالف کو بھی یہ تسلیم کرنا پڑ گیا کہ شہباز شریف نے خدمت کے جو معیار

قائم کیے تھے ،اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ان کا کہنا تھا کہ جن کو قدر نہیں تھی ،ان کو بھی قدر آگئی ہے ،اللہ تعالیٰ کے اپنے طریقے ہیں انسان کو سرخرو کرنے کے ۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر شہباز شریف نے بیرون ملک میں رہنے کے بجائے اپنے ملک میں پاکستانیوں کے ساتھ مل کر اس کامقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور وہ آج رات کو پاکستان واپس لوٹ رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں