کراچی(پی این آئی)کمشنر کراچی نے شہر میں کورونا ایمرجنسی کے باوجود بعض دکانیں کھلنے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے فوری بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔کمشنرکراچی افتخار شلوانی کے ہدایت کی کہ جودکانیں کھلی ہیں وہ بند کردی جائیں ورنہ کارروائی ہوگی۔انہوں نے مزید ہدایت دی کہ صرف میڈیکل اسٹورز
اور کھانے پینے کے سامان کی دکانیں کھلی رکھی جاسکتی ہیں، اس کے علاوہ کوئی دکان کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر میں موبائل فونز سمیت دیگر تمام کاروبار کی دکانیں کھولنے پر پابندی عائد ہے۔واضح رہے ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ سمیت تمام شہروں میں عوامی مقامات، تعلیمی ادارے، دفاتر بند ہیں ساتھ ہی کھیلوں کی سرگرمیاں اور دیگر اہم ایونٹس بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ سفری پابندی بھی عائد ہے اور مارکیٹس وغیرہ کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں