تازہ ترین

تمام بین الاقوامی پروازوں پر پابندی،پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نےاعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کے ترجمان عبداللہ خان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پی آئی اے نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی ہیں ۔ پابندی کا اطلاق آج رات 8 بجے سے

28مارچ ہو گا ، مزید معلومات اور بکنگ کی تبدیلی کیلئے پی آئی اے کال سینٹر سے رابطہ کریں ۔ ترجمان کا کہناتھا کہ مسافروں کو پیش آنے والی دشواریوں کیلئے معذرت خواہ ہیں مگر پرہیز علاج سے بہترہے ۔ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد 457 ہو گئی ہے جبکہ تین افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں لیکن اب تک 5 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی لوٹ چکے ہیں ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 145 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 10 ، پنجاب میں 83 ، سندھ میں 238 ، خیبر پختون خواہ میں 23 بلوچستان میں 81 ، آزاد کشمیر میں ایک اور گلگت بلتستان میں 21 کیسز ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں