ضعیف شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کیلئے حکومت نے کیا فیصلہ کر لیا ؟ اہم خبر

اسلام آباد(پی این آئی): وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے 13 لاکھ پنشنرز کو ان کے واجبات گھروں کی دہلیز تک پہنچانے کااعلان کردیا۔پاکستان پوسٹ نے لاکھوں ضعیف شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کیلئے اہم فیصلہ کرلیا۔مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر 13 لاکھ

پنشنرز کو انکی پنشن گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے، پنشن کی تقسیم کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ اپنے بزرگوں کو پنشن کی وصولی کیلئے کسی خطرے میں نہیں ڈالیں گے، بڑی عمر کے لوگوں کیلئے کورونا نہایت مہلک ہے، اپنے بزرگ پنشنرز کی سلامتی کا پورا احساس ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں