راولپنڈی میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہو گئی

راولپنڈی (پ این آئی) راولپنڈی میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا ہے۔40 سالہ مریضہ چند روز قبل دبئی سے وطن واپس آئیں۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر نصب تھرمل اسکینرز سے علامات ظاہر ہونے پر روکا گیا تھا۔ائیرپورٹ ہیلتھ کاؤنٹر سے مشتبہ مریض زیب نور کو بینظر بھٹو اسپتال کیا گیا تھا۔اسپتال ذرائع کے مطابطق زیب نور کے نمونے لیے گئے ہیں جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 458 ہو چکی ہے۔جب کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 70 سے تجاوز کر چکی ہے۔اب تک دو افراد جاں بحق ہوں چکے ہیں۔حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کو آئسولیشن میں رکھنے کے لئے پنجاب کے مختلف علاقوں کے ہسپتالوں میں 300 تا 1000 بستروں کے ہسپتال قائم کئے ہیں ،جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ٹیچنگ ہسپتال کورونا وائرس کے مریضوں کو الگ تھلگ رکھنے کے لئے دستیاب ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت ایران سے واپس آنے والے زائرین کی سہولت کے لئے ایک ہزار بستروں کا فیلڈ ہسپتال قائم کرے گی ۔انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ آگے آئے اور مہلک وائرس کے خاتمہ کے لئے حکومتی کوششوں میں تعاون کرے ۔دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے مہلک انفیکشن پر جامع طور کنٹرول کے لئے بین الا قوامی فلائٹس آپریشن عارضی طور پر معطل کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ ٹرین سروس بھی غیر فعال کی جانی چاہیے تاکہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے حکومتی کوششیں مطلوبہ نتائج لا سکیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close