ضمانت ملتے ہی خواجہ برادران نے نیب کیخلاف نیا محاذ کھڑا کر دیا، چئیرمین نیب کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

لاہور (پی این آئی )پیرا گون ہاوسنگ سکینڈل میں گرفتار ہونے والے خواجہ برادران نے نیب قانون ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ان کا کہنا ہے کہ نیب کو ختم ہونا چاہیے، نیب اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، آمرمطلق کا بنایا ہوا قانون بدنیتی کی بنیاد پر بنایا گیا تھا۔جیل سے رہائی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج میرشکیل الرحمن کےساتھ کیا ہو رہا ہے، میر شکیل الرحمان کا کیا جرم ہے؟ عمران خان صاحب اپنے مخالفوں کوبرداشت کرنا سیکھیں، اس رویے سے ملک نہیں چل سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سے سرکاری افسران اس لیے جیل میں ہیں کہ وہ وعدہ معاف گواہ نہیں بنے۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ایک اعتدال پسند جماعت ہے، ہم نے ثبوت بھی دیا، کوئی سیاسی قیدی ہمارے دور میں نہیں تھا اور پیپلزپارٹی کےدورمیں بھی کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔سپریم کورٹ نے 30، 30 لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت دونوں کی منظورکی تھی۔ خواجہ برادران پیراگون ہاوسنگ اسکینڈل کیس میں ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ سے حراست میں تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close