کورونا کے مریض نے اسپتال سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

نئی دہلی (پی این آئی) کورونا وائرس کے مشتبہ مریض نے اسپتال کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق دہلی میں ایک شخص کو ائیرپورٹ حکام نے اسپتال منتقل کیا تھا کیونکہ اس میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا

گیا تھا۔ 35 سالہ شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اسے گاندھی ائیرپورٹ سے کورونا وائرس کے شبے میں اسپتال لایا گیا تھا۔مشتبہ مریض کو 9 بجے اسپتال لایا گیا لیکن کچھ گھنٹوں بعد ہی اس نے خوکشی کر لی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مشتبہ مریض پچھلے ایک سال سے سڈنی میں رہ رہا تھا اور حال ہی میں بھارت لوٹا تھا۔اسپتال ذرائع کے مطابق مشتبہ مریض کی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے جس سے واضح ہو گا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار تھا یا نہیں۔واضح رہے کہ بھارتی وزارت صحت کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 147 ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ 122 افراد بھارتی باشندے ہیں جبکہ 25 غیر ملکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے 3 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔دوسری جانب ترجمان افغان وزارت صحت کے مطابق افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ افغان وزارت صحت کے مطابق افغانستان کے دیگرحصوں پر اور ایران کے ساتھ سرحدوں پر تھرمل کیمرے لگائے جائیں گے۔جب کہ ) کورونا وائرس کے خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے اپنے دفاتر بند کردیئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بی سی سی آئی نے ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں قائم ہیڈ کوارٹر فوری طور پر بند کرتے ہوئے ملازمین کو نوٹی فکیشن جاری کیا ہے کہ دفتر میں آنے کی ضرورت نہیں، گھر سے ہی کام کرسکتے ہیں،تاہم اگر کوئی آنا چاہے تو ایسا کرسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close