پمز میں کورونا وارئس سے متاثرہ زیر علاج مریض صحت یاب

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستانی حکومت اور محکمہ صحت اس وقت کوورنا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں اور اس دوران اسلام آباد سے خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ پمز میں کورونا وارئس سے متاثرہ زیر علاج مریض کو صحت یاب قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کر دیا گیاہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پمز میں

زیر علاج مریض کا کرونا ٹیسٹ منفی آ گیاہے جس کے بعد مریض کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں میں مریض کے 4 کرونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے، پہلا ٹیسٹ منفی، دوسرا مثبت، تیسرا، چوتھا ٹیسٹ منفی نکلا۔بتایا گیا کہ کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریض کی عمر 61 برس ہے اور ان کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے سکردو سے ہے، مریض کی ٹریولنگ ہسٹری بھی رہی ہے ،متاثرہ شخص نے 2 ہفتے سعودی عرب، دو ہفتے عراق، ایران میں قیام کیا تھااور 23 فروری کو پاکستان پہنچا تھا، 25 فروری کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 26 فروری کو کرونا کی تصدیق ہوئی تھی۔گزشتہ روز معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس سے 2 پاکستانیوں کی موت کی تصدیق کی ہے، پاکستان بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد اضافے کے بعد 307 تک پہنچ چکی ہے۔ مرنے والے ایک شخص کا تعلق مردان سے تھا جو حال ہی میں عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچا تھا۔ متاثرہ شخص کو کھانسی، بخار اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، ا±س کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ کرونا سے مرنے والے دوسرے شخص کا تعلق خیبر پختون خواہ کے علاقے ہنگو سے تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close