اسلام آباد(پی این آئی) ملک میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبائی حکومتوں کو تجویز پیش کی ہے کہ ملک بھر کے تمام تھری اور فو ر اسٹار ہوٹلوں کوخالی کروا کر قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کر دیا جائے۔ نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے
صوبوں کے چیف سیکریٹریوں کو خط ارسال کر دیئے ہیں جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ہمیں تمام تھری اور فور اسٹار ہوٹلوں کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کر دینا چاہیئے۔این ڈی ایم اے کی جانب سے 16 مارچ کو خط لکھا گیا تھا جس میں صوبائی حکومتوں کو تجویز پیش کی گئی تھی کہ وہ تمام ہوٹلوں کو خالی کروا کر انہیں کرونا وائرس کے مریضوں کے لئے استعمال میں لانے کے لئے مہیا کریں۔خط کا متن تھا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریض کے لئے ایک الگ کمرہ ہونے کی ضرورت ہے، اس لئے ہمیں ان کے لئے ایک الگ کمرے کو ترجیح دینی چاہیئے ورنہ یہ وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔خط بھیجتے ہوئے این ڈی ایم اے نے صوبائی انتظامیہ سے جواب طلب کیا ہے۔یادرہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے کے بعد کرونا وائرس نے اب پاکستان میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ابھی تک اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 300 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ دو افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کو روکنے کی مزید کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔دوسری جانب حکومت نے ملک بھر میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی ہے جس کے بعد اس سے متاثرہ افراد کی ہر قسم کی ممکن معاونت کی جا رہی ہے اور انہیں بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں