لاہور (پی این آئی) ملک کی سب سے بڑی مذہبی جماعت جے یو آئی ف کا نام تبدیل کر دیا گیا، الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کی درخواست منظور کر لی، جمیعت علمائے اسلام کے نام کے آگے سے ف کو ختم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت قرار دی جانے والے جمیعت
علمائے اسلام ف نے اپنا نام تبدیل کروا لیا ہے۔جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جس میں ان کی جماعت کا نام تبدیل کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ممبر پنجاب الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے جے یو آئی ف کی جانب سے پارٹی کے نام میں تبدیلی کی دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔کامران مرتضیٰ نے جمیعت علمائے اسلام ف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر پارٹی کی جانب سے دائر کی گئی نام تبدیلی کی دائر درخواست پر دلائل دئیے۔ وکیل کامران مرتضیٰ نے الیکشن کمیشن میں دوران سماعت کے دوران استدعا کی کہ جمیعت علمائے اسلام کے نام کے آگے سے ف کو ختم کر دیا جائے۔ کامران مرتضیٰ کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کے بینچ نے جے یو آئی ف کی جانب سے دائر کی گئی نام تبدیلی کی درخواست منظور کر لی۔یوں اب اس جے یو آئی ف کی جانب سے جمیعت علمائے اسلام کا نام استعمال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ملک میں جے یو آئی س کے نام سے بھی ایک سیاسی و مذہبی جماعت موجود ہے، جس کے بانی مرحوم مولانا سمیع الحق تھے۔ اب مولانا فضل الرحمان اپنی جماعت کو قومی سطح پر بھرپور انداز میں متحرک کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اسی لیے انہوں نے جماعت کا نام تبدیل کروا لیا ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں