کورونا وائرس کا خطرہ،حکومت نے بیوٹی پارلرز پر پابندی عائد کر دی

پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی اداروں، شادی ہالزاور دیگر پابندیوں کے بعد گھروں اور نجی مقامات پر تقاریب پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔جبکہ صوبہ بھرمیں بیوٹی پارلرز اور حجام کی دکانیں بھی بند رہیں گی۔نجی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں کرفیو لگانے کی

افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اشیائے ضروریہ کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ کورونا سے متعلق ٹاسک فورس کے اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متعلق ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے جبکہ کچھ دنوں میں مزید ٹیلی فون لائن قائم کر رہے ہیں۔نجی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں راشن اور ادویات کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی، باقی تمام دکانیں صبح 10 سے شام 7 تک کھلی رہیں گی۔تمام ریسٹورینٹ 5 اپریل تک بند رہیں گے، ڈیلوری اور گھر پر لے جانے کی سہولت دستیاب ہوگی۔حجام اور بیوٹی پارلرز 15 دن کے لیے بند رہیں گے۔گھروں اور کمپاو¿نڈز میں ہونے والی تمام نجی تقاریب ممنوع ہوں گی۔سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات صبح 10 سے سہ پہر 4 تک کھلیں رہیں گے، جمعہ کو یہ دفاتر 12 بجے بند ہوں گے۔سرکاری اجلاس میں 5 افراد سے زائد کی شرکت منع ہوگی۔تمام سیاحتی مقامات کو خالی کروالیا جائے گا جبکہ تمام وزرا، مشیر اور معاونین خصوصی کے دفاتر بند ہوں گے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں