اسلام آباد(پی این آئی )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا سے متعلق کوئی اقدام نہیں کیا، ہمیں کہہ دیا کہ عدالتی کام روک دیں۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پی آئی اے کے سی ای او کی تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی ۔اس دوران گزشتہ روز وزارت قانون
کی جانب سے ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو عدالتیں بند رکھنے کے لیے بھیجے گئے خط پر بات ہوئی جس کی چیف جسٹس آف پاکستان نے مخالفت کی۔جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ ہم تو عدالتی کام کے لیے یہاں موجود ہیں، حکومت نے کورونا سے متعلق کوئی اقدام نہیں کیا، ہمیں کہہ دیا کہ عدالتی کام روک دیں۔انہوں نے کہا عدالتیں تو حالت جنگ میں بھی بند نہیں ہوتیں، اپنا کام کیا نہیں اور ہمیں کہتے ہیں عدالتیں بند کردیں۔معزز چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالتیں تو حالت جنگ میں بھی بند نہیں ہوتیں، اپنا کام کیا نہیں اور ہمیں کہتے ہیں عدالتیں بند کردیں۔دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان نے مزید ریمارکس دیے کہ یہ کورونا وائرس بیرون ملک سے بذریعہ ائیرپورٹ آیا، یہ پی آئی اے اور حکومت کی نااہلی سے ہوا، اس وقت ہر جگہ ملک میں کورونا کی بات ہو رہی ہے، اگر سیکیورٹی کا یہ حال رہا تو کون سی بیماریاں ملک میں آجائیں گی۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں