عمران صاحب نے عوام کو واضع پیغام دیدیا کہ ساڈے تے نہ رہنا اور گھبرانا نہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ عمران خان نے ہمیشہ کی طرح قوم سے خطاب میں جھوٹ، جھوٹ اورصرف جھوٹ بولا، مایوسی اور صرف مایوسی،عمران کے خطاب سے واضح ہوگیا کہ انہیں پاکستان کے عوام کی کوئی فکر نہیں،عمران صاحب نے عوام کو واضع پیغام

دے دیا کہ ساڈے تے نہ رہنا اور گھبرانا نہیں، شہبازشریف قوم کو گھبرانا نہیں ہے کا لیکچر دینے کے بجائے ان کی حفاظت کے لئے عملی اقدامات کے لئے میدان میں ہوتے۔وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر ردعمل میں مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب کا خطاب ثبوت ہے کہ انہیں اب تک کورونا کی شدت، وسعت اور سنجیدگی کا اندازہ ہی نہیں،عمران صاحب آپ اتنا چھوٹا دل اور ظرف رکھتے ہیں کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا نام تک لینا گوارا نہ کیا،سید مراد علی شاہ نے دن رات محنت کر کے سب سے پہلے کرونا کا مقابلہ کیا اور حفاظتی اقدامات کئے، آپ نے ا ن کا نام تک نہ لیا،عمران صاحب کا قوم کو پیغام گھبرانا نہیں ہے کیونکہ حکومت کی کوئی تیاری نہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب قوم کے لئے حفاظتی اقدامات کے بارے میں نہیں بتایا؟عمران صاحب آپ نے عوام کو نہیں بتایا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے ابھی تک کتنا فنڈ مختص کیا ہے اور حکومت کی کیا تیاری ہے؟۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب آپ کے خطاب نے ثابت کر دیا کہ کورونا سے مقابلے کے لئے آپ کے پاس واقعی کوئی اہلیت اور صلاحیت نہیں ہے،عمران صاحب قوم کو بتاتے کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار نے جو ذخیرہ اندوزی کی ا ن کے خلاف کیا ایکشن لیا آپ نے؟ کیوں آپ مسلسل جھوٹ بولتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان نے کہاکہ عمران صاحب 18 ماہ سے عوام کو صرف گھبرانا نہیں، گھبرانا نہیں کا درس دے کر عوام سے کاروبار، روٹی، روزگار، آٹا اور چینی چھین لی اور عوام کی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج پورے پاکستان کو حکومت کی نااہلی، نالائقی اور بے حسی دیکھ کر شہباز شریف یاد آ رہے ہیں،شہبازشریف قوم کو گھبرانا نہیں ہےکالیکچر دینے کےبجائے اُن کی حفاظت کے لئے عملی اقدامات کے لئے میدان میں ہوتے،کسی ہسپتال میں ٹیسٹنگ کی کوئی سہولت دستیاب نہیں، مریض بھی دہائیاں دے رہے ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ عمران صاحب آپ نے اٹھارہ ماہ میں معیشت کا جنازہ نکال، عوام کو غریب کرکے انہیں بیماری سے لڑنے سے بھی لاچار کردیا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں