لاہور: تفتان میں 14 روز قرنطینہ میں گزار کر آنے والا مریض انتقال کرگیا۔ذرائع کے مطابق لاہور کے میو اسپتال میں یہ مریض زیر علاج تھا جس کی شناخت غلام عمران کے نام سے ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ شخص حافظ آباد کا رہائشی تھی اور تفتان بارڈر کے ذریعے ایران سے لوٹا تھا جس نے 14 روز قرنطینہ میں
گزارے تھے۔ذرائع کے مطابق غلام عمران کو گزشتہ رات تشویش ناک حالت میں میو اسپتال لایا گیا تھا اور آئی سی یو میں رکھا گیا مگر وہاں وینٹی لیٹر کی سہولت نہیں تھی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹرز یہ شبہ ظاہر کررہے ہیں کہ یہ پاکستان میں کورونا وائرس سے یہ پہلی ہلاکت ہوسکتی ہے۔دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت نے دعویٰ کیا ہےکہ کورونا کا مشتبہ مریض غلام عمران تفتان بارڈرکے ذریعہ پاکستان پہنچا تھا، غلام عمران کو قرنطینہ میں نہیں رکھا گیا اور صرف اسکریننگ کرکے پنجاب میں داخل کردیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں