ملک بھر کے ائیرپورٹس پر داخلہ ممنوع،خواتین اور بچوں پر پابندی لگا دی گئی

لاہور (پی این آئی) ملک کے تمام ائیر پورٹس پر خواتین و بچوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ ایوی ایشن ڈویژن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ملک کے تمام ہوائی اڈوں کے اندر رش ختم کرنے کے لئے فوری کارروائی کی جائے، لوگوں کو ہوائی اڈوں کے بیرونی احاطے پر روکا جائے۔ کسی بھی شخص کو

علاقائی اور بین الاقوامی لاؤنجز کی آمد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔خواتین و بچے ائیرپورٹ کی حدود میں داخل نہیں ہونگے، ہوائی اڈے فوری اپنے احاطے سے بینچ ہٹا دیں۔ مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈرائیوروں کو صرف پارکنگ ایریا تک ہی محدود رکھنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔یہ تمام اقدامات کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب والڈ سٹی اتھارٹی نے پنجاب حکومت کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے تاریخی شاہی قلعہ کو بھی 5 اپریل تک سیاحوں کے لئے مکمل طور پر بند کردیا ہے، والڈ سٹی اتھارٹی کا متعلقہ سٹاف دیوٹی پر موجود رہے گا،اس دوران کسی بھی ایونٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دوسری جانب کورونا پنجاب حکومت نے نجی یونیورسٹیز کو بھی ٹیچنگ سٹاف بلانےسے روک دیا ہے ،پنجاب حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کےخطرے کے پیش نظر تمام سرکاری جامعات کو بند کرکےصرف ضروری سٹاف کو بلانے کی ہدایت کی گئی تھی،تاہم نجی یونیورسٹیز بارے احکامات واضح نہ ہونے پرنجی یونیورسٹی انتظامیہ ٹیچنگ سٹاف کوبھی حاضرہونےکےلیےدباو ڈال رہی تھی۔ شکایت سامنے آنے پر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نجی جامعات کو بھی ٹیچنگ سٹاف کو بلانے سے روک دیا ہے، صرف متعلقہ انتظامی سٹاف کو بلانے کی اجازت دی گئی ہے،اس حوالے سے متعلقہ ریکٹراور چانسلر کو ہدایات پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ملک کے تمام ائیر پورٹس پر خواتین و بچوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں