پرائیوٹ لیبارٹریز کی موجیں لگ گئیں کرونا ٹیسٹ سے کمائی ہونے لگی، ٹیسٹ کے کتنے پیسے لیے جارہے ہیں؟

لاہور(پی این آئی)کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لاہور کی بعض پرائیوٹ لیبارٹریز نے 7ہزار 900روپے کے عوض ٹیسٹ کرنے کا سلسلہ جاری کر دیا ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں صرف مشتبہ مریضوں کے مفت ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جبکہ پرائیوٹ لیبارٹریز میں 7ہزار

900روپے کے عوض کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ بنا دیئے گئے ہیں جہاں صرف مشتبہ کیسز کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ہسپتال آنے والے مریضوں میں کرونا ٹیسٹ کی علامات ظاہر ہونے پر چیک اپ کیا جاتا ہے۔ ڈی جی آفس سے مقررکردہ ڈاکٹر خود ہسپتال جا کر مشتبہ مریض کے خون کے نمونے لیتا ہے جو اسلام آباد کی این آئی ایچ لیب میں بھیج دیئے جاتے ہیں۔ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل کے مطابق لاہور میں بعض پرائیوٹ لیبارٹریز میں کورونا ٹیسٹ کے لیے 7ہزار 900روپے چارجز لیے جارہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں