کرونا وائرس کا خطرہ ، تعلیمی اداروں کے بعد سرکاری دفاتر میں بھی ایک ہفتےکی تعطیلات دینے کا فیصلہ ، اہم خبر آگئی

کوئٹہ (پی این آئی)کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر بلوچستان حکومت نے 5 محکموں کے علاوہ دیگر تمام صوبائی محکموں کے دفاتر 22 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بلوچستان حکومت کے فیصلے کے مطابق صرف محکمہ نظم ونسق، داخلہ، صحت، خزانہ اور محکمہ ترقیات کے دفاتر کھلے رہیں گے۔اس کے

علاوہ تمام سرکاری محکموں کے دفاتر بند رہیں گے۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے 10 مریض زیر علاج ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان مریضوں میں سے 4کا تعلق بلوچستان، 2 کا پاراچنار اور 4 کا ملک کے دیگر شہروں سے ہے۔لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ مریضوں کی حالت بہتر ہے جب کہ اب تک 6400 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں ایک اور کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں مریضوں کی مجموعی تعداد 33 ہو گئی ہے جن میں سے 2 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، چیف سیکرٹریز، مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر حکام شریک تھے۔اجلاس میں کورونا وائرس کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور کئی بڑے فیصلے کیے گئے۔قومی سلامتی کمیٹی نے افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحد کو 14 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور مدارس بھی 5 اپریل تک بند رہیں گے۔ کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر بلوچستان حکومت نے 5 محکموں کے علاوہ دیگر تمام صوبائی محکموں کے دفاتر 22 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بلوچستان حکومت کے فیصلے کے مطابق صرف محکمہ نظم ونسق، داخلہ، صحت، خزانہ اور محکمہ ترقیات کے دفاتر کھلے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close